Wednesday, 24 April 2013

طریقہ

جو کا دلیہ بنانے کا طریقہ نمبر1
رات کو 3 چمچے جو کا دلیہ تھرماس (فلاسک) میں ڈال کر 3 کپ گرم پانی ڈال کر ڈھکن بند کردیں۔ صبح جو 
کا پانی الگ کرلیں اور دلیہ ایک پاؤ دودھ میں ڈال کر اُبال لیں، ٹھنڈا ہونے پر شہد ڈال کر نوش فرمائیں۔
جو کا دلیہ بنانے کا طریقہ نمبر2
رات کو 3 چمچ جو کا دلیہ 2 گلاس گرم پانی میں ڈال دیں، صبح اس میں ایک کپ پانی ملا کر ایک گھنٹے تک پکائیں، ٹھنڈا ہونے پر دودھ اور شہد کے ساتھ استعمال کریں۔
نبیز بنانے کا طریقہ
25 گرام منقّہ یا کشمش ڈیڑھ لیٹر پانی میں 12 گھنٹے کیلئے بھگوئیں، پھر12 گھنٹے کے اندر اندر نوش فرمائیں۔
 شکنجین بنانے کا طریقہ
3 چمچ اصلی سرکہ، 2 چمچ شہد ایک گلاس پانی میں ڈال کر نوش فرمائیں۔
سفوف برائے قبض
100 گرام سنامکی، 100 گرام گل سرخ سفوف بنا کر رات کو سوتے وقت ایک چمچ سفوف ڈیڑھ چمچ شہد کے ساتھ استعمال کریں۔
مہندی کا پانی بنانے کا طریقہ
رات کو 7 گرام مہندی کے پتے ایک کپ پانی میں بھگولیں صبح پانی چھان کر ایک چمچ شہد ملا کے نوش فرمائیں۔


پرہیز


1۔ تمام تلی ہوئی اشیاء مثلاً سموسہ، پکوڑژا، پراٹھہ، روسٹ، انڈہ، رول، آلو کے چپس، مچھلی وغیرہ۔
2۔ تمام بادی اشیاء مثلاً چاول، بڑے کا گوشت، بینگن، بھنڈی، اروی، آلو، دال چنا، دال ماش، گوبھی، پالک، کیلا، سیب۔
3۔ تمام بیکری کی اشیاء، پاپے، ڈبل روٹی، بسکٹ۔
مفید اشیاء
* ناشتہ: جو کا دلیہ دودھ شہد کے ساتھ * کھانا: سبزی، لوکی، توری، ٹینڈے، چقندر، مٹر، سیم، گاجر، کھیرا، ساگ (چولائی، خرفہ، بتھوا) دال مونگ، دال مسور
* گوشت: دیسی مرغی/ بکرا * پھل: چیکو، سنگترہ، موسمی، آڑو، انگور، خربوزہ، تربوز، چکوترہ، پپیتا۔ * مشروب نبیز، شکنجین، جو کا پانی، شہد کا پانی
غذائی ہدایات
* صبح نہار منہ: شہد کا پانی آدھا چمچ کلونجی کے ساتھ / جو کا پانی شہد ملا کر / مہندی کا پانی
* ناشتہ: صبح7 بجے جو کا دلیہ دودھ شہد کے ساتھ * 11 بجے: کوئی پھل
* کھانے: تمام کھانے زیتون کے تیل میں پکائیں۔ * کھانا: دوپہر1 بجے اوپر درج کی گئی سبزی یا گوشت زیتون کے تیل میں پکا ہوا۔
* روٹی: آدھا گندم آدھا جو کا آٹا ملا کر پکائیں۔ * کھانے کے بعد: تین عدد انجیر
*شام کو: اوپر درج کیا ہوئی کوئی بھی مشروب * رات کا کھانا: 7، 8 بجے کے درمیان
* سوتے وقت رات کو نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پیئیں یا سفوف برائے قبض استعمال کریں

Sunday, 21 April 2013

معدے کا السر


1۔ صبح نہار منہ شربت السرین 2 چمچہ سادہ پانی میں حل کرکے پیا کریں۔
2۔ سبزی میں لوکی، توری، ٹینڈے، پیٹھا کدو کا شوربہ، بکرے کی بٹ، دال مونگ، بکرے کے گوشت کا شوربہ، کھچڑی، دال مونگ، بتھوا، مکوہ کا ساگ، جو کا دلیہ دودھ میں پکا کر شہد ڈال کر ناشتہ کریں۔
3۔ صبح نہار منہ بکری کا دودھ پینا مفید ہے۔
4۔ کھانے میں ہر لقمہ کے ہمراہ پودینہ کے پتے اور ہری مرچ کھائیں۔
5۔ مربہ سفرجل کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے کھائیں۔
6۔ ناشتے میں جو کے آٹے کے 4 بڑے چمچے میں اُبلا ہوا دودھ ملا کر لئی بنالیں پھر 4 پیالے دودھ گرم ڈال کر شہد ملائیں دو مرتبہ جوش دیں اب یہ ہی تلبینہ کہلاتا ہے چمچہ سے نوش فرمائیں، اگر ہمراہ پرہیز 3 ماہ یہ تلبینہ مریض استعمال کرلے تو انشاء اللہ مرض جڑ سے ختم ہوجائے گا۔
7۔ روزانہ صدقے کا اہتمام کریں اپنے بیماروں کا صدقے سے علاج کرو اور مصیبتوں کی موجود کا دعا سے استقبال کرو۔ (مفہوم حدیث)
8۔ سادے پانی میں شہد ملا کر پینا نافع ہے۔
9۔ کھانے صرف زیتون کے تیل اور معمولی سیاہ مرچ میں پکائیں۔
10۔ علاج بذریعہ حجامہ کرائیں۔
پرہیز:
سرخ مرچ، بریانی، بڑا گوشت، دال ماش، دال چنا، پراٹھہ، پوری دیگر تیل گھی کی تلی ہوئی اشیاء، بکری کا گوشت، چاول، گرم مصالحے، تمباکو، چائے ۔
خوش رہیں، تقدیر پر یقین بڑھائیں۔ یعنی جو کچھ ہوا یہی بہتر ہے جو ہورہا ہے اسی میں بہتری ہے اور جو ہوگا اللہ بہتر کرے گا۔ رات سونے سے قبل اللہ پاک سے 10 منٹ دعا کریں۔